امریکا کیلئے پروازوں کی بحالی ، پاکستان اور ایف اے اے کے ایم او یو پر دستخط

 امریکا کیلئے پروازوں  کی بحالی ، پاکستان اور ایف  اے اے کے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ فلائٹ آپریشن بحال کرنے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کے مطابق پاکستان نے ایف اے اے کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دئیے ہیں اور اس معاہدے  میں زیر التوا مالیاتی ذمہ داریوں کو طے کیا جا رہا ہے ۔ڈی جی کا کہنا ہے کہ جلد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ادائیگی کرنے جا رہے ہیں، ایف اے اے کا وفد فروری یا مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا اور امید ہے ایف اے اے میں پاکستان ٹو سے واپس ون کیٹیگری پر آجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں