چینی مہنگی کرنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ترجمان شوگر ملز مالکان
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے جڑے مفاد پرست سٹے بازوں کی جانب سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ چینی کی قیمتیں13 جون 2024 کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں حکومت کی اعلان کردہ حد 140 روپے فی کلو گرام ایکس مل سے زیادہ نہیں ہوئیں جو کہ اس کی پیداواری لاگت سے کافی کم تھی۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ ایسی خبروں پر شوگر انڈسٹری کا موقف لیا کریں۔