ملٹری کورٹس نے تمام ملزموں کو فیئر ٹرائل کا پورا حق دیا:فاروق باجوہ

ملٹری کورٹس نے تمام ملزموں کو فیئر  ٹرائل کا پورا حق دیا:فاروق باجوہ

لاہور (محمد اشفاق )ملٹری کورٹس میں زیرسماعت 9 مئی کیس کے ملزم کے وکیل فاروق باجوہ کا کہنا ہے ملٹری کورٹس نے تمام ملزموں کو فیئر ٹرائل کا پورا حق دیا، ملزموں کو بغیر ہتھکڑی عدالت پیش کیا جاتا تھا جو کھانا فوجیوں کیلئے بنتاہے وہی کھانا ملٹری کے زیر حراست 9مئی کے ملزموں کو دیا جاتا ہے ۔

 جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کرنے والے مبینہ ملزم ہادی کے وکیل فاروق باجوہ نے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے کہاملزموں کی فیملیز نے بھی ٹرائل پر اعتماد کا اظہار کیا ،ملٹری کورٹس میں ہادی ، حسان نیازی و دیگر ملزموں سے بھی ملاقات ہوتی تھی،سب ہشاش بشاش ہیں ، ملٹری کے زیر حراست تمام ملزموں کو اکٹھا رکھا گیا حسان نیازی نے بیرک کے اندر یونین بنانے کی کوشش کی تو اسے کچھ عرصہ ملزموں سے الگ رکھا گیا۔ملٹری کورٹس بارے جوخوف وہراس پھیلایا گیا وہ سب بے بنیاد ہے ،بے گناہ لوگ بری ہونگے ،ملٹری کورٹس کے ٹرائل پر کوئی تحفظات نہیں ،ہرفیصلہ قبول ہوگا ، دس روز میں فیصلہ آسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں