شہباز کی جگہ بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہیں :بیرسٹرسیف

شہباز کی جگہ بلاول کو لانے  کیلئے ایوان صدر میں خفیہ  ملاقاتیں ہورہیں :بیرسٹرسیف

پشاور (دنیا نیوز،نیوزایجنسیاں)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ہٹانے اوران کی جگہ بلاول زرداری کو لانے کے لئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ بلاول زرداری شیروانی پہننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، باپ بیٹا دونوں وزارت عظمٰی کی کرسی کے لئے سرگرم ہیں۔ آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں، زرداری جعلی مینڈیٹ کے بجائے اصلی مینڈیٹ پر بیٹے کو وزیر اعظم بنائیں، شریف اور زرداری دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں۔ زرداری یاد رکھیں چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ہماری تحریک منطقی انجام کے قریب ہے ، عوام کی رائے کے برعکس جو بھی وزیراعظم آئے گا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں