لاہور ہائیکورٹ :مستحق لوگوں کو سرکاری وکیل فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کو آخری موقع

لاہور ہائیکورٹ :مستحق لوگوں  کو سرکاری وکیل فراہمی کیلئے  حکومت پنجاب کو آخری موقع

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو مستحق لوگوں کو سرکاری خرچ پر وکلا فراہم کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو

ذاتی  حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری اختر عباس کی درخواست کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا۔ فیصلے میں تحریر کیا کہ سرکاری وکیل کے مطابق، پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ 2018 میں مجوزہ ترامیم کے باعث مستحق لوگوں کو سرکاری خرچ پر وکلا فراہم کرنے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے ۔ عدالت سرکاری رپورٹ سے مطمئن نہیں،اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کی جانب سے جاری ہدایت پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں