شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

 شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے  کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا  گیا ہے کہ عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کی، درخواست گزار نے ابتدائی سٹیج پر بریت کی درخواست دائر کی، کیس میں ابھی گواہ آنا باقی ہیں ٹرائل ہونا باقی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں