چیف الیکشن کمشنر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے ۔
درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں مؤقف تھا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ دئیے گئے بیان حلفی میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں،وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ بیان حلفی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے ۔