مذاکرات کیلئے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت:تھنک ٹینک
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کو احساس ہے کہ مذاکرات کیلئے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،پیش رفت اس وجہ سے نہیں ہورہی کہ دونوں طرف ایشوز ہیں،معنی خیز ڈائیلاگ کے آثار نظر نہیں آرہے ۔
دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے ،مذاکرات پر اصولی اتفاق ہوا ہے ،کچھ پیش رفت بھی ہوگی،حکومت اورتحریک انصاف دونوں مذاکرات چاہتے ہیں۔ تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی لڑائی حکومت سے نہیں ہے ،اسٹیبلشمنٹ سے ہے ،اگر مذاکرات ہوئے تو اسٹیبلشمنٹ نے طے کرنا ہے کہ کس چیز پر ہوں،ممکن ہے اسٹیبلشمنٹ نے ایس او پیز حکومت کو بناکردئیے ہوں۔ تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا کہ مجھے یہی لگتا ہے کہ اندر خانہ کچھ چل رہا ہے ،پاکستان پر دباؤہے کہ اپنے معاملات بہتر کرے ۔