9مئی اور 26نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں:کائرہ

9مئی اور 26نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں:کائرہ

اسلام آباد(آئی این پی )پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کا معاملہ آگے بڑھنا چاہیے ، حکومت کو اب مذاکرات کے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں اور 9مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں۔

ایک بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی غداری کے مرتکب ہونے والی بات ہوتی ہے ، تھریٹ کر کے نہ چلیں ، دونوں کو کھلے دل کے ساتھ بیٹھنا چاہیے ، صدر زرداری مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں