پاکستان میری ٹائم نے سمندر میں پھنسے بھارتی بحری جہاز کا عملہ بچالیا

پاکستان میری ٹائم نے سمندر میں  پھنسے بھارتی بحری جہاز کا عملہ بچالیا

کراچی (دنیا نیوز)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے نامساعد حالات میں پھنسے بھارتی بحری جہاز کے عملے کوکامیاب آپریشن کے دوران ریسکیو کیا۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی کارگو بحری جہاز ڈھو تاجدارے حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی سے کیا۔ہندوستانی بحری جہازکراچی سے تقریباً 120 سمندری میل جنوب میں موجود تھا جس میں 26 دسمبر کو تقریباً 11:00 بجے جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی اور عملے کے اراکین نے جہاز کو چھوڑ کر لائف رافٹ میں پناہ لی۔اعلامیے کے مطابق یہ گزشتہ تین ہفتوں میں پی ایم ایس اے کا دوسرا کامیاب آپریشن ہے ۔ 4 دسمبر کو پی ایم ایس اے نے اسی طرح کے مشن میں ایم ایس وی پیرانِ پیر سے عملے کے 12 ہندوستانی ارکان کو بچایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں