کسی کوملکی معاملات میں مداخلت نہیں کرنے دینگے ،عظمیٰ بخاری
لاہور (اے پی پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دے گا،تحریک انصاف ایک طرف مذاکرات کا ڈرامہ اور دوسری طرف سول نافرمانی کی تحریک کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آ ئی کے کارکن وسپورٹرز سوشل میڈیا پر اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے پر اکسا رہے ہیں مگرانہوں نے فتنے اور فتنہ پارٹی کی ملک دشمنی کو مسترد کر دیا ہے اوررواں سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا اڈیالہ جیل کے قیدی نے ڈیڑھ سال قوم کو بتایا امریکی غلامی سے آپکو آزاد کراؤں گا لیکن اب یہ ایک ماہ سے امریکی لابی کو پاکستان میں مداخلت کی درخواستیں کر رہے ہیں،جنہوں نے امریکی غلامی سے آزادی حاصل کرنا تھی وہ اب امریکاکی مداخلت کیلئے منتیں کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آ ئی این آر او کیلئے کسی کے بھی پا ؤں پکڑنے پرتیار بیٹھا ہے ۔ کئی بونے یہودی لابی کے اشاروں پر اپنے مہرے کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں، زلفی بخاری،شہباز گل اور شہزاد اکبر جیسے غیرملکی ٹاؤٹ اس مہم میں پیش پیش ہیں، پاکستان آزاد و خود مختار ملک ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا کو دوٹوک الفاظ میں ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے ۔