شیخ رشید نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی طرف سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے ٹھوس شواہد موجود نہیں ،مقدمہ کے 95 گواہان میں سے کسی نے بھی مجھے نامزد نہیں کیا،شیخ رشید ایف آئی آر میں نامزد نہیں ، 6 ماہ کے بعد محض 8 فروری کے الیکشن سے باہر کرنے کے لئے نام ڈالا گیا،قانون کے مطابق ایک ملزم کا بیان دوسرے ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔