مریدکے :پروفیسر عبدالرحمن مکی انتقال کرگئے ،نمازجنازہ میں ہزاروں افراد شریک

مریدکے :پروفیسر عبدالرحمن مکی انتقال  کرگئے ،نمازجنازہ میں ہزاروں افراد شریک

کالاشاہ کاکو (نامہ نگار)مذہبی جماعت کے نائب امیر پروفیسر عبدالرحمن مکی انتقال کر گئے ۔حافظ سعید کے برادرنسبتی پروفیسرعبدالرحمن مکی شوگرکے مرض کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھے جہاں دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔

 انکی نماز جنازہ بعد نماز عشا مرکز طیبہ مریدکے میں ادا کی گئی،بارش کے باوجود اہم مذہبی، سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ حافظ سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، ناصر مدنی، حافظ سیف اللہ خالد، ایم این اے زعیم عباس لکھوی، حافظ سعید کے بیٹے حافظ خالد ودیگر شریک ہوئے ۔مرحوم کو طیبہ کالونی ننگل ساہداں مریدکے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہزاروں افراد کی آمد پرجی ٹی روڈ اور ذیلی راستوں پر گھنٹوں ٹریفک پھنسی رہی ۔پروفیسر عبدالرحمن مکی کو 2019 میں پنجاب حکومت کے حکم پر گرفتار کیا گیا اور ایک سال جیل میں رکھا گیاجس دوران وہ بیمار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں