وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 2024 میں 22غیر ملکی دورے کئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس 11 مارچ کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے والے سینیٹر اسحاق ڈار نے 2024 میں کل 22 غیر ملکی دورے کیے ، جن میں سعودی عرب کے 5، ایران کے 3، اور چین کے 2 دورے شامل ہیں۔
اسحاق ڈار نے عرب ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور مصر کے دورے کیے ، وزیر خارجہ نے سب سے زیادہ 5 دورے سعودی عرب کے کیے ، اکتوبر میں وہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا حصہ نہیں تھے ، اکتوبر میں دورہ قطر کے دوران بھی وہ وزیر اعظم کے ہمراہ نہیں تھے ۔وزیر خارجہ نے وسطی ایشیائی ممالک کے 4 دورے کیے ، مئی میں جمہوریہ کرغیز، جولائی میں تاجکستان اور قازقستان اور نومبر میں آذربائیجان کے دورے کیے ، نومبر میں کوپ 29 کے سلسلے میں وزیر خارجہ وزیر اعظم کے ہمراہ باکو گئے ، وزیر خارجہ نے مئی میں بنجول، گیمبیا اور دسمبر میں قاہرہ مصر، اور افریقی ممالک کے دورے کیے ۔