ایکنک کمیٹی :217 ارب کی لاگت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بند ی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور صوبائی وزرا سمیت وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
ایکنک کمیٹی نے 217 ارب روپے کی لاگت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ سندھ ایمرجنسی فلڈ بحالی پراجیکٹ کے آبپاشی جزو کے دائرہ کار میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں آنے والے CAREC کوریڈور روڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے دائرہ کار پر نظرثانی ، 25.4 بلین روپے کی لاگت سے کراچی واٹر سپلائی اور سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ کے نظرثانی شدہ دائرہ کار ،پنجاب کے سکولوں میں حاضری اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے مقصد سے ورلڈ بینک کے فنڈڈ پروجیکٹ GRADES کی منظوری دیدی ۔