بانی پی ٹی آئی پنجاب میں درج 26مقدمات میں گرفتار

بانی پی ٹی آئی پنجاب میں درج 26مقدمات میں گرفتار

لاہور (محمداشفاق سے )نومئی کے واقعات کے سوا بانی پی ٹی آئی کو پنجاب کی حدود میں درج 59میں سے 26مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا،18مقدمات میں انکی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں،2 میں بے گناہ قرار دیا جاچکا ہے ،9مقدمات کی تفتیش ہی مکمل نہ ہوسکی۔

 پنجاب میں بانی پی ٹی آئی پر درج 59 مقدمات کی تفصیلات روزنامہ دنیا نے حاصل 26 مقدمات میں بانی گرفتار ہیں جبکہ 18 میں ضمانت بعد از گرفتاری پر رہا ہیں، بانی پی ٹی آئی پنجاب میں درج کسی مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر رہا نہیں، بانی پر درج 48 مقدمات میں نامکمل جبکہ ایک مقدمے میں مکمل چالان عدالت پیش ہو چکا ، ان کیخلاف 9 مقدمات میں تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی ،ایک مقدمہ بے گناہ ہونے پرمنسوخ ہو چکا ہے ، بانی پی ٹی آئی کیخلاف لاہور 22، راولپنڈی 19 ،قصور 7 ،فیصل آباد 5 ،اٹک 4 اور گوجرانولہ ،میانوالی میں ایک ،ایک مقدمہ درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں