تمام بینک ، مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے
لاہور( آئی این پی)تمام بینک اور مالیاتی ادارے آج یکم جنوری کو عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کا عملہ یکم جنوری کو معمول کے مطابق دفاتر میں موجود ہوگا تاہم عوام سے لین دین نہیں ہوگا ۔ تمام بینک اور مالیاتی ادارے جمعرات کودوبارہ کھلیں گے ۔