موٹرویز،نیشنل ہائی ویز کیلئے ٹول ٹیکس میں 100فیصد اضافہ

موٹرویز،نیشنل ہائی ویز کیلئے ٹول ٹیکس میں 100فیصد اضافہ

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نیاسال شروع ہوتے ہی ملک بھر کی موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز کے لیے گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 100فیصد تک اضافہ کر دیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے مطابق 5جنوری سے ملک بھر کی قومی شاہرات اور موٹرویز پر ٹول کے نئے ریٹس لاگو ہوں گے ۔

ملک کی تمام نیشنل ہائی ویز پر کار کاٹول 60روپے ، ویگن 100روپے ، بس 200 ، دو اور تین ایکسل ٹریک 250، بڑے ٹرک 500روپے ہوگا۔ کو ہاٹ ٹنل پر کار 150، ویگن450 ، بس 550 ، دواورتین ایکسل ٹرک550 اور بڑے ٹرک کا 800روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ اسلام آباد مری کے لیے کار 150روپے ، ویگن 150روپے ، بس 300، دو اور تین ایکسل ٹرک350 اور بڑے ٹرک700روپے ہوگا۔ اسلام آباد پشاور موٹروے ایم ون پر کار کا ٹول ٹیکس 500روپے ، ویگن 12سیٹوں والی750، 24سیٹوں والی1000روپے ، بس 1450،دو ورتین ایکسل ٹرک1900 اور بڑے تیار شدہ ٹرک2300روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم تھری لاہور عبدالحکیم موٹرے پر کار کاٹول ٹیکس700روپے ، ویگن 12 سیٹوں والی 1100، 24سٹیوں تک1600، بس 2200، دو اور تین ایکسل ٹرک2900، بڑے تیار شدہ ٹرک3500روپے ادا کرنا ہوگا۔ پنڈی بھٹیاں ایم فور پر کار کاٹول ٹیکس950روپے ، ویگن بارہ سیٹوں تک1400، 14سیٹوں تک 2100، بس 2900،دو اور تین ایکسل ٹرک3800 اور بڑے تیار کردہ ٹرک کاٹول ٹیکس4600روپے ہوگا۔ ملتان سکھر ایم فائیو موٹر وے پر کارکا ٹول ٹیکس1100روپے ، ویگن بارہ سیٹوں تک 1650، 24سیٹوں تک2350روپے ، بس 3350، دو اورتین ایکسل ٹرک4400 اور بڑے تیار کردہ ٹرک5550روپے ٹول وصول کیا جائیگا۔ حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر کارکاٹول250روپے ، ویگن بارہ سیٹوں تک400روپے ، 24سیٹوں تک550، بس 800،دو اورتین ایکسل ٹرک1050اور بڑے تیار کردہ ٹرک کا 1250روپے ٹول ٹیکس ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں