سرکاری حج سکیم:دوسری قسط جمع کرانے کیلئے آج آخری دن

سرکاری حج سکیم:دوسری قسط جمع کرانے کیلئے آج آخری دن

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی جنہوں نے اب تک اپنے واجبات کی دوسری متعلقہ بنکوں میں جمع نہیں کرائی وہ آج 2 جنوری تک جمع کرادیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے 27دسمبرسے 2 جنوری تک توسیع کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں 98فیصد درخواست گزاروں نے رقوم جمع کرا دی ہیں۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ سرکاری سکیم کے حج کوٹہ میں سے جو نشستیں بچ جائیں گی، ان کیلئے جنوری کے دوسرے ہفتے میں چار یا پانچ دنوں کیلئے حج درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں