گیپکو 100ارب سرمایہ کاری منصوبے کو معقول بنائے: نیپرا

گیپکو 100ارب سرمایہ کاری منصوبے کو معقول بنائے: نیپرا

اسلام آباد(نامہ نگار)گیپکو کی مالی سال 2026 سے 2030تک 100ارب روپے کے پانچ سالہ سرمایہ کاری کے منصوبے کے حوالے سے عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ہوئی۔

 سماعت میں نیپرا نے گیپکو سے مالی سال 2023-24 کے دوران ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات میں اضافے ، کم ریکوری اور نجکاری کے عمل پر ہونیوالے اثرات کے حوالے سے سوال اٹھایا،اتھارٹی نے بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود 100 ارب روپے کی مستقبل کی تجویز کردہ سرمایہ کاری پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اتھارٹی نے سی ای او گیپکو کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاری کے منصوبے کو معقول بنائیں تاکہ صارفین کو ریلیف دیا جا سکے ،نیپرا نے گزشتہ سالوں کے منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ،اتھارٹی نے نوٹ کیا کہ گیپکو'کیش فلو' کی عدم دستیابی کے باوجود اپنے وسائل سے 100 بلین کے منصوبے کی فنانسنگ کا ارادہ رکھتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں