2024:ٹیکس محتسب کو ایف بی آر کیخلاف 13500شکایات ملیں

2024:ٹیکس محتسب کو ایف بی آر  کیخلاف 13500شکایات ملیں

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، این این آئی)وفاقی ٹیکس محتسب کو سال 2024کے دوران ایف بی آرکیخلاف مجموعی طور پر 13ہزار 500شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 12ہزار 941 نمٹادی گئی ہیں۔

فیڈرل ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت میں ایف ٹی او سیکرٹریٹ اور تمام علاقائی دفاتر نے 12,914شکایات کا فیصلہ کیا جو کل موصولہ شکایات کا 95.6فیصد بنتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں