دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی ، فواد

دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا  پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی ، فواد

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ 9فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی اتحاد نہ بنانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی۔

ایک انٹرویو میں فواد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مقبول لیڈر ہیں، بانی سے ٹرائل کے دوران 3ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی مہم نہیں چلانی چاہئے ، یوٹیوبر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں