کوئٹہ :نایاب نسل کے مارخور’’سلیمان‘‘ کا شکار،3 گرفتار

کوئٹہ :نایاب نسل کے مارخور’’سلیمان‘‘ کا شکار،3 گرفتار

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے قریب قیمتی اور نایا ب نسل کے سلیمان مار خور کا شکار کرنیوالے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملز موں سے شکار کیا ہوا مارخور، اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

حکام کے مطابق مار خور کا شکار ضلع پشین کے علاقے بوستان کی حدود میں کوئٹہ اور پشین کے درمیان پہاڑی علاقے تکتو میں کیا گیا جسے سرکاری سطح پر محفوظ قرار دیا گیا ہے ،لیویز فورس کی کارروائی کے دوران تین شکاری پکڑے گئے جو مارخور کا شکار کر کے رات کی تاریکی میں اسے ایک جیپ میں ڈال کر پہاڑ سے نیچے لا رہے تھے ،جن میں دو سرکاری ملازمین شامل ہیں، ان میں سے ایک پولیس اہلکار اظہار احمد بازئی اور دوسرا واسا کا ملازم مصور جان ہے ،تیسرے ملزم کی شناخت صدام خان  کے نام سے ہوئی ، ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ملزموں سے ایک جیپ، ایک کلاشنکوف بمعہ کارتوس، واکی ٹاکی اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کنزرویٹر کے مطابق سلیمان مار خور کی کم از کم قیمت 80 ہزار امریکی ڈالر ہے اوریہ ایک انتہائی نایاب اور قیمتی جانور ہے جس کے شکار پر پابندی عائد ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں