لاہور: پرائیویٹ ہسپتال کی لفٹ گرگئی ،8خواتین زخمی

لاہور: پرائیویٹ ہسپتال کی  لفٹ گرگئی ،8خواتین زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن میں ایک پرائیویٹ ہسپتال کی لفٹ گرنے سے 8 خواتین زخمی ہو گئیں۔لفٹ گرنے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں زخمی خواتین کو درد سے کراہتے اور خون بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

زخمی خواتین میں یاسمین، صوبیہ، فرح، شمائلہ، نائلہ، سمیرا، سعدیہ اور گوشی شامل ہیں ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لفٹ گرنے کا حادثہ قدرتی امر ہے اور کسی کی جانب سے قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں