کرپشن کیس:ایگزیکٹوانجینئر،ڈپٹی ڈائریکٹرسمیت4گرفتار

 کرپشن کیس:ایگزیکٹوانجینئر،ڈپٹی ڈائریکٹرسمیت4گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہائوسنگ فائونڈیشن کے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں فخر عباس، رانا منیر، معراج آفریدی اور قیصر عباس شاہ ہیں ،سپیشل جج سنٹرل اسلام آبادکی جانب سے عبوری ضمانتیں منسوخ کرنے پرملزمان کوگرفتارکیا گیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فخر عباس سی ڈی اے میں بطور پٹواری تعینات ہے نے موضع شاہ اللہ دتہ، سیکٹر ڈی-13 کی زمین سے متعلق جعلی رپورٹس تیار کیں اور4 کنال زمین کی جعلی ملکیت ظاہر کی، ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے پاور آف اٹارنیز فراڈ سے رجسٹرڈ کرائیں ،ملزم نے شکایت کنندہ سے 70 لاکھ روپے کا فراڈ کیاجبکہ ملزم رانا منیر، معراج آفریدی اور قیصر عباس نے جعل سازی کرتے ہوئے پلاٹ غیر متعلقہ شخص کے نام ٹرانسفر کردیا۔ملزم رانا منیر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہائوسنگ فائونڈیشن میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ ملزم معراج آفریدی بطور ایگزیکٹو انجینئر تعینات ہے ،ملزمان کے خلاف گزشتہ سال مقدمات درج ہوئے تھے ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں