سزاؤں کی معافی سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے مثبت قدم:صدر سپریم کورٹ بار
اسلام آباد(اے پی پی)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی معافی کی درخواستوں کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قرار دیا ہے اور کہا ہے یہ ایک خوش کن امرہے کہ ان افراد نے اپنی سنگین غلطیوں کو تسلیم کیا ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
امید ہے کہ انسانی بنیادوں پر معافی مانگنے والی تمام درخواستوں کو منظور کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم اسے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت اقدام کے طور پر دیکھتے ہیں۔