یونان کشتی حادثہ، عدالت نے 9 ایف آئی اے اہلکاروں کو بے گناہ قرار دیدیا
فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد کی عدالت نے یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ایف آئی اے کے 9 اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا۔
18 نوجوانوں نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے سفر کیا تھا، ایف آئی اے اہلکاروں کو حادثے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔سمگلنگ روکنے میں غفلت پر اہلکاروں کو شامل تفتیش کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے دوران تفتیش اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جس کے بعد عدالت نے اہلکاروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔