2025:عمران خان رہا ہوجائیں گے ،سعید غنی

2025:عمران خان رہا  ہوجائیں گے ،سعید غنی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے ، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے ، تاہم انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے سیاسی و معاشی عدم استحکام پر سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے ، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں