پسند کی شادی ،ہائیکورٹ سے خاتون کا حق مہر 10 ہزار ڈالر مقرر

پسند کی شادی ،ہائیکورٹ سے خاتون کا حق مہر 10 ہزار ڈالر مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی بیوی کو بازیاب کروانے کی درخواست پر سماعت۔ عدالت نے بازیاب ہونے والی خاتون کا حق مہر 10 ہزار ڈالر مقرر کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس فاروق حیدر نے روحان شاہد کی درخواست پر سماعت کی۔

 پولیس نے درخواست گزار کی بیوی کو پیش کیالڑکی کے والدین بھی پیش ہوئے ۔لڑکی نے خاوند کیساتھ جانے کا بیان ریکارڈ کروایا وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار سافٹ ویئر انجینئر ہے عدالت نے استفسار کیا کہ نکاح میں کتنا حق مہر مقرر کیا گیا ہے وکیل نے بتایا ایک ہزار ڈالر مقرر کیا گیا ہے ، تاہم عدالت نے کہاہم حق مہر کی رقم کو بڑھا کر10ہزار ڈالر کر دیتے ہیں عدالت نے لڑکی کے بیان کے بعد اس کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں