بانی پی ٹی آئی کو نتھیا گلی منتقل کرنیکی تجویز آئی تھی : شیر افضل مروت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی نوید دی گئی اور یہ آفر اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے دی گئی تھی۔
ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ بانی کے باہر آنے سے احتجاج کی طاقت10گنا بڑھ جائے گی، اس لیے حکومت کچھ ضمانتیں چاہتی ہے انہوں نے دعویٰ کیا پہلے تجویز آئی تھی بانی پی ٹی آئی کو نتھیا گلی منتقل کیا جائے گالیکن تجویز پی ٹی آئی نے مسترد کردی تھی۔