قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ،ادارہ کی کارکردگی آپریشنل معاملات پر بریفنگ
لاہور(اے پی پی)چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے رائے حسن نواز خان کی زیر صدارت گزشتہ روز اہم اجلاس ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ادارہ کی کارکردگی،آپریشنل معاملات ودیگر شعبوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔اس موقع پر کمیٹی ممبران ابراراحمد،وسیم قادر،ذوالفقار ستار بچانی،رمیش لال،محمد الیاس چودھری ،سید احمد علی شاہ،محمد جمال احسن خان،شفقت عباس،احمد سلیم صدیقی،چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ، آئی جی ریلوے راؤ سردار علی سمیت دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔