ملک بھر کی قومی شاہراؤں ،موٹرویز پر نیا ٹول ٹیکس آج سے نافذ
کوہاٹ(این این آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کوہاٹ ٹنل سمیت ملک بھر میں تمام قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر نیا ٹول ٹیکس آج 5 جنوری2025 سے نافذ العمل ہو گا۔
یہ اضافہ گزشتہ سات ماہ کے دوران دوسری بار کیا گیا ، نظرثانی شدہ ٹول ٹیکس ریٹس کے تحت اسلام آباد پشاور ایم ون موٹروے پرموٹر کار سے ٹول ٹیکس 500 روپے ، لاہور عبدالحکیم ایم تھری پر کارسے 700 روپے ، پنڈی بھٹیاں فیصل آبادملتان ایم فور پر کار سے 950 روپے ،ملتان سکھر ایم فائیو پر کار سے 1100 روپے ،ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے (ایم 14) پرکا رسے 600 روپے ، انڈس ہائی وے پر قائم کوہاٹ ٹنل کے مقام پر کار سے 150 روپے ، حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ایکسپرس وے (ای35) پر موٹرکار سے 250 روپے جبکہ تمام قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔