پختونخوا حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی :عظمیٰ بخاری
لاہور(نیوزایجنسیاں)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرم میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے، علی امین گنڈاپور کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔۔۔
مریم نواز پنجاب میں بیٹھی ہیں ،انہیں پارا چنار کے بہن بھائیوں کی بھی فکر ہے ،کے پی کے حکومت کی صوبے میں رٹ بالکل ختم ہوگئی ہے ۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں،علی امین گنڈاپور کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی ،خیبرپختونخوا میں امن و امان،دہشتگردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں۔ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے ، اس دوران کے پی کے عوام کا معیار زندگی کا گراف مزید نیچے گیا ہے ،تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاہ کچھ نہیں دیا۔