کرم اور تربت میں دہشتگردی واقعات پر ہم انتہائی افسردہ ہیں ، صدر سپریم کورٹ بار
اسلام آباد (اے پی پی) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رئوف عطا نے کہا کہ گزشتہ روز کرم اور تربت میں ایک بار پھر دہشت گردی کی بھیانک کارروائیاں ہوئی ہیں جن پر ہم انتہائی افسردہ ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی کا فوری نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے خیبرپختونخوا حکومت زمینی حقائق سے انتہائی لاعلم ہے ،صوبائی حکومت کی طرف سے اب تک جو کچھ کیا گیا وہ محض دکھاوے کے مترادف ہے ۔