بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی کے ناسور کیخلاف عزم کو ٹھیس نہیں پہنچائی جا سکتی:حمزہ شہباز

بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی  کے ناسور کیخلاف عزم کو ٹھیس  نہیں پہنچائی جا سکتی:حمزہ شہباز

لاہور( آئی این پی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تربت میں نہتے شہریوں پر سفاک دہشتگردوں کا حملہ بزدلانہ اور انسانیت سوز واقعہ ہے ۔

 اپنے بیان میں حمزہ شہباز شریف نے شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ  حملوں سے دہشتگردی کے ناسور کے خلاف ہمارے عزم کو ٹھیس نہیں پہنچائی جا سکتی،دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز سمیت عوام بھی قربانیاں دے رہے ہیں،انشا ئاللہ اس فتنے کو سرزمین پاکستان سے ختم کئے بنا چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔حمزہ شہباز نے لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں