کرم :خطرات سے نمٹنے کے لئے پختو نخوا حکومت کیساتھ کھڑے ہیں:خواجہ آصف

 کرم :خطرات سے نمٹنے  کے لئے پختو نخوا حکومت کیساتھ  کھڑے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت کے طور پر ہمیشہ مسائل کے حل اور مذاکرات کے لئے پرعزم رہی ۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے کیلئے ہمیشہ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ، پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات کے حوا لے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک مذاکرات ٹھوس نتائج کے بغیر صرف بات چیت تک ہی محدود ہیں ، کرم میں حکومتی قافلے پر حالیہ فائرنگ کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ایسے خطرات سے نمٹنے کے لئے صوبائی انتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوگی ،وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اس سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں