اقوام متحدہ بتائے وعدوں، قراردادوں کا کیا بنا؟مشال ملک
اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بتائے کشمیریوں کے حق خودارادیت بارے وعدوں کا کیا بنا۔
ویڈیو پیغام میں مشال ملک نے کہا کہ 1947 سے لیکر اب تک اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک درجن سے زائد قراردادیں ہیں، اقوام متحدہ سے پوچھنا چاہتی ہوں ان وعدوں اور قراردادوں کا کیا بنا، کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے ۔کشمیری صرف اس لئے پیدا ہوئے ہیں کہ ہم اپنے شہدا کو دفناتے رہیں، کیا ہم جیلوں میں ہی پڑے رہیں؟ کیا ہم نے کالے قوانین کے تحت ہی زندگی گزارنی ہے ، انہوں نے کہا کہ کیا اقوام متحدہ نے ہندوستان کی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک د ئیے ہیں، تاریخ کبھی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو معاف نہیں کرے گی، کیونکہ کشمیریوں پر ظلم ہوتا رہا اور آپ خاموش ہے ، مشال ملک نے کہا کہ تاریخ اور دنیا گواہی دے گی کشمیریوں نے خون کے آخری قطرے تک جہاد جاری رکھا، انشا اللہ فتح ہمارا مقدر ہے ، افسوس دنیا دیکھتی رہی اور خاموش رہی اور کشمیری قربانی دیتے رہے ۔