تحریک انصاف باربار موقف نہ بدلے :عرفان صدیقی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان وسینیٹر عرفان صدیقی نے اسد قیصر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے ملاقات کے دوران سٹیک ہولڈر سے بات کرنے کی گفتگو نہیں کی ۔
ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا پی ٹی آئی والے مذاکرات کے دوران طے ہونے والی باتوں سے اگر پھر جائیں گے تو معاملات آگے لے جانے میں مشکلات پیش آئیں گی۔صرف دو مطالبات زبانی پیش کئے گئے ، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دینے کا کہا تھا، اسد قیصر کے بیان سے کچھ اور لگتاہے ،پی ٹی آئی بار بار موقف نہ بدلے ۔