مذاکرات میں اصل فیصلہ سازوں کوآن بورڈلیا جائے :اسدقیصر
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پر بڑا یوٹرن لے لیا، مذاکرات ناکامی کے خطرات سے دوچار ہو گئے ۔
پی ٹی آئی رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد قیصر تحریری مطالبات دینے سے گریزاں ہیں۔ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے جو باتیں میٹنگز کے دوران کہی ہیں، وہ منٹس بن چکی ہیں، انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کاغذ دینا نہ دینا فارمیلٹی ہے ، حکومتی کمیٹی اصل فیصلہ سازوں اور سٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لے ۔