عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا

عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا

شکار پور(آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اور شاہین جمعیت، محافظ ختم نبوت مولانا حافظ حمداللہ نے تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان اور اساس ہے۔۔۔

 جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، اور یہ امت کے اتحاد کا محور ہے ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے زور دیا کہ علما، طلبہ، اور عوام متحد ہو کر اس نظریے کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں