پی ٹی آئی کی نیت میں فتور، اس لئے تحریری مطالبات نہیں دے رہی:خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی نیت میں فتور، اس لئے تحریری  مطالبات نہیں دے رہی:خواجہ آصف

اسلام آباد(این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی زبانی کلامی مذاکرات چاہتی ہے، جو کچھ وہ زبانی کہہ رہی ہے وہ لکھ کر دینے کیلئے تیار نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی نیت میں فتور ہے۔۔۔

 20 جنوری سے قبل مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت ہوتی نظر نہیں آرہی، امریکا چاہے گا کہ پاکستان میں ایسے حکمران آئیں جو پاکستان کا ایٹمی ہتھیار ختم کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ تحریری مطالبات پیش نہیں کریں گے اور زبانی کلامی بات کرنا چاہیں گے ،میرے خیال میں پی ٹی آئی والے ایسا اس لئے کررہے ہیں کہ کل اگر خدانخواستہ مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو وہ اپنے انکار کی پالیسی کو سیو کررہے ہیں کہ ہم نے یہ تو نہیں کہا تھا، اگر وہ تحریری مطالبات دے دیں گے تو پھر تو ایک ثبوت ہوجائے گا کہ انہوں نے یہ یہ فیورز مانگی تھیں اور مذاکرات ان ان نکات کے اوپر کیے تھے ، اس سے ان کی نیت کا فتور سامنے نظرآرہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی والے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں اور 4کے بجائے 2مطالبات رکھنا چاہتے ہیں تو وہ تحریری طور پر پیش کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں