ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے نیا ججز روسٹر جاری

ہائیکورٹ میں کیسز کی  سماعت کیلئے نیا ججز روسٹر جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعدلاہور ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ 13جنوری سے یکم مارچ تک پرنسپل سیٹ پر22سنگل اور8 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کرینگے۔ پرنسپل سیٹ پر 8 ڈویژن بینچ سماعت کرینگے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس اسجد جاوید پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز سنے گا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس انوار پر مشتمل بینچ ٹیکس و بینکنگ ،جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس عابد چٹھہ پر مشتمل بینچ ٹیکس، کمرشل  ودیگرکیسز،جسٹس فیصل زمان ، جسٹس مسعود عابد پر مشتمل بینچ سول اپیلوں،جسٹس شاہد کریم، جسٹس ساجد محمود پر مشتمل بینچ سول، ٹیکس ودیگرکیسز ،جسٹس چودھری اقبال ، جسٹس احمد ندیم پر مشتمل بینچ سول ، انٹرا کورٹ اپیلوں ،جسٹس شہرام سرور، جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ دہشتگردی و انٹرا کورٹ اپیلوں،جسٹس فاروق حیدر،جسٹس وحید پر مشتمل بینچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں