رمضان شوگر ملز ریفرنس،بریت کی درخواست پر وکلا دلائل کیلئے طلب

رمضان شوگر ملز ریفرنس،بریت کی درخواست پر وکلا دلائل کیلئے طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر،عدالتی رپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

وزیر اعظم کی جگہ انکے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے ،حمزہ شہباز نے ایک روزہ حاضری معافی درخواست دائر کی جوعدالت نے منظور کر لی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں