کھلے دل سے مذاکرات کر رہے ، راستہ نکلے گا:طارق فضل

کھلے دل سے مذاکرات کر رہے ، راستہ نکلے گا:طارق فضل

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کررہے امید ہے راستہ نکلے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام‘‘آن دی فرنٹ’’میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب حکومت سنبھالی تب بھی شہباز شریف نے چارٹرآف اکانومی کی بات کی تھی، عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقدمہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ، فیصلہ کیوں موخرہوا اس پرکمنٹ نہیں کرسکتاجو کارکن بے گناہ ہوں گے انہیں بالکل رہا کیا جائے گا۔ رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ سیاسی مسئلے کو حل کرنا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کو بھی آن بورڈ لیا جائے ۔ یہ وہی حکومت ہے جوکہتی تھی ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے ، یہ توتحریک انصاف پرپابندی لگانے کی باتیں کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بانی ڈیل نہیں کریں گے ، دونوں مذاکراتی کمیٹیاں وننگ پرلگی ہوئی ہیں، اگرمسئلے کوحل کرنا ہے تواسٹیبلشمنٹ کو بھی آن بورڈ لیا جائے ۔رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت پرمذاکرات نہ کرنے پرتنقید ہورہی تھی، ہم تو2018سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کوڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے ، ڈائیلاگ کا عمل سیاسی وقومی تقاضا ہے ، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستے نکلتے ہیں، سیاسی مذاکرات سے مثبت توقع رکھتا ہوں۔آگے بڑھنے کے لیے اپنی اپنی انا سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، اس کے علاوہ راستہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں