22ہزار بیوروکریٹ کی دوہری شہریت ، پابندی لگائیں:داخلہ کمیٹی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں 22ہزار بیوروکریٹس کی دوہری شہریت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔
کمیٹی نے کہا ججز اور ارکان اسمبلی دوہری شہریت نہیں رکھتے ، بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے ، کمیٹی نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کیلئے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی خرم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نبیل گبول نے پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کو پاسپورٹ دینے کی قانون سازی کی مخالفت کی اور کہا کسی جماعت کے ایک شخص کو فائدہ دینے کیلئے قانون سازی نہیں ہونی چاہئے ۔ عبدالقادر پٹیل نے انکشاف کیا 22ہزار بیوروکریٹس دہری شہریت رکھتے ہیں، ممبرقومی اسمبلی، جج دہری شہریت نہیں لے سکتا بیوروکریٹ لے سکتے ؟ بل میں شامل کیا جائے دوہری شہریت والا بیوروکریٹ تعینات نہیں ہوسکتا۔