2025ء حقیقی آزادی کا سال ثابت ہوگا،حلیم عادل

2025ء حقیقی آزادی کا سال ثابت ہوگا،حلیم عادل

کراچی(آئی این پی)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا صوبے کے دس سے زائد اضلاع کا دورے کرنے کے بعد جیکب آباد پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی جبکہ ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کی۔

حلیم عادل شیخ نے مختلف مقامات پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم اور بچوں کے مستقبل کی خاطر جیل میں قید  ہیں ،ہمیں امید ہے کہ 2025 حقیقی آزادی کا سال ثابت ہوگا اور عمران خان دوبارہ بااختیار وزیر اعظم بن کر آئیں گے ،پی ٹی آئی کی پورے ملک سمیت سندھ میں بھی حکومت ہوگی اور پی ٹی آئی کا کوئی ورکر وزیر اعلیٰ سندھ بنے گا۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کبھی سودے بازی نہیں کی جبکہ نواز شریف جیل گئے تو سعودی عرب بھاگ کر جان بچائی، زرداری یا اور کوئی سیاستدان جیل گئے تو بیمار پڑ گئے یا ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا 25 ہزار ارب 17 برس میں سندھ حکومت کو بجٹ کی مد میں ملے لیکن انہوں نے سندھ کو کھنڈر بنا دیا ،سارا بجٹ کرپشن کی نذر ہوگیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں سندھ کا پانی چوری نہیں ہونے دیں گے ۔ پیپلزپارٹی کی یہ سندھ میں آخری باری ہے سب سے حساب لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں