تاریخ میں تیسری بار چھٹی کے روزاڈیالہ جیل کے دروازے کھلے

تاریخ میں تیسری بار چھٹی کے  روزاڈیالہ جیل کے دروازے کھلے

راولپنڈی (احمدبھٹی)اڈیالہ جیل میں خلاف معمول اتوار کو اب تک کل تین ملاقاتیں ریکارڈ پر ہیں،تینوں ملاقاتوں میں ملاقات کرنے والے دونوں فریقین میں وزیر اعلیٰ اور وزیرِ اعظم کے عہدے کی قدر مشترک تھی۔

کسی بھی سرکاری چھٹی کے دن جیل مکمل بند ہوتی ہے اور وہاں سے کوئی بھی ملاقات نہیں ہوتی لیکن جیل مینوئل سپرنٹنڈنٹ جیل کو مکمل اختیار دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی شخص کی کسی بھی قیدی سے کسی بھی وقت ملاقات کرا دے اور اس ملاقات کے اہم ہونے کی ٹھوس وجہ ہونی چاہئے ۔ پہلی مرتبہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اتوار کو اڈیالہ جیل پہنچے اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی جو کیس میں سزا مکمل کر رہے تھے سے ملاقات کی اورانہیں مبینہ طور پر وزیر اعظم کے منصب کی آفر دی گئی لیکن انہوں نے انکار کیا ۔دوسری حالیہ چند ماہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و ڈپٹی وزیر اعظم پرویز الٰہی سے ہائیکورٹ کے حکم پر اہلیہ و بچوں کی ملاقات کرائی گئی۔جبکہ تیسری ملاقات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پانچ افراد کی سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی سے ملاقات کرائی گئی ۔ اس کے علاوہ غیر معمولی صورتحال میں خلاف معمول بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی کیساتھ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے ملاقاتیں کرائی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں