گیس ذخائر میں مسلسل کمی عالمی کمپنیاں ملک چھوڑ گئیں

گیس ذخائر میں مسلسل کمی عالمی کمپنیاں ملک چھوڑ گئیں

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) قدرتی گیس کے مقامی ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے ، آئندہ 10سال کے دوران 70فیصد تک کمی ہوگی، وزارت پٹرولیم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

 روزنامہ دنیا کو وزارت پٹرولیم کے دستیاب دستاویزات کے مطابق 2035 تک مقامی گیس کی پیداوار میں ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو جائے گی، رواں سال یومیہ پیداوار 3000ایم ایم سی ایف ڈی تک ہے ، پیداوار میں کمی سالانہ بنیاد پر ہو رہی اور ذخائر بتدریج کم ہو رہے ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روزنامہ دنیا کو بتایا مقامی ذخائر کم ہورہے اور دوسرا ان کی تلاش بھی نہیں کی جارہی، زیادہ تر ایکسپلوریشن (مائیننگ) کی عالمی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں