نویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 ء کا کراچی میں آغاز

کراچی (سٹاف رپورٹر) نویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 کا باضابطہ آغاز پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں متاثر کن اور رنگا رنگ پرچم کشائی کی تقریب سے کیا گیا۔
مشق امن 2025 کا آغاز شریک ممالک کے جھنڈے بیک وقت لہرا کر کیا گیا۔ تقریب میں شریک ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت، مبصرین، سفارت کاروں اور پاکستان کی مسلح افواج کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کلیدی سٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ مشق 11فروری تک جاری رہے گئی جس میں تقریباً 60 ممالک کے بحری اور ہوائی جہاز، اسپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔