داخلہ کمیٹی: ارکان اسمبلی سمیت اہم شخصیات کو فوری اسلحہ لائسنس جاری کرنیکی سفارش

داخلہ کمیٹی: ارکان اسمبلی سمیت اہم شخصیات کو فوری اسلحہ لائسنس جاری کرنیکی سفارش

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ )قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی نے اراکین اسمبلی سمیت اہم شخصیات کو فوری طور پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے سی ڈی اے حکام کو نیشنل اسمبلی ہاوسنگ سوسائٹی کی زمین فوری طور پر واگزار کرانے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کم از کم ممبران قومی اسمبلی کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے ۔ٹیکس پیئرز اور بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور جو اربوں روپے ٹیکس دے رہے انہیں آپ اتنا بھی فیسیلی ٹیٹ نہیں کرسکتے ،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سہالہ پل کا منصوبہ 2019 سے جاری ہے اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او بتائے کہ کام کرنا ہے یا نہیں اور اصل مسئلہ کیا ہے ، طارق فضل نے کہا کہ ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں اور انہیں حقیقی تھریٹ ہیں، ان کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ لائسنس رینیوول کے عمل میں بھی تاخیر ہورہی ہے ،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سی ڈی اے حکام سارے کام چھوڑ کر پہلے نیشنل اسمبلی کی زمین واگزار کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کے پیچھے ایک مافیا ہے جو زمین نیشنل اسمبلی کو دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں